02:56 pm
نوازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں پر اتنی نوازشات  کی وجہ کیا ہے

نوازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں پر اتنی نوازشات کی وجہ کیا ہے

02:56 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی ارشادبھٹی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف جیل میںدن میں تین مرتبہ مالش کرواتے ہیں ،کوٹ لکھپت جیل میں ایک شخص نے رات بارہ بجے مچھلی کھانے کی فرمائش کی تواسے رات2 بجے اسے مچھلی بھی مل گئی۔انہوں نےکہاکہ شیخ رشیدصاحب نے کچھ دن پہلے فرمایاکہ مریم نواز سے جیل میں موبائل فون برآمدہواہےدوسری بات یہ ہے فریال تالپورکاپروڈکشن آرڈ رجاری ہوگیازرداری صاحب کووہ سہولتیں مل گئی ہیں
جومیرے گھرمیں ہیںشاہدخاقان عباسی صاحب جوخیرسے کہتے تھےکہ وکیل بھی نہیں لوں گاان کوبھی سہولتیں مل گئی ہیں وکیل کی۔نواز شریف کی دن میں تین مرتبہ مالش ہوتی ہےاورتازہ دودھ ملتاہے اوروہ بچوں کوآٹوگراف بھی دیتے ہیںان ساری باتوں کوآپ بیک ڈورمیں رکھیے گااینکرکے سوال پرکہ ذرائع کہہ رہے کہ مولانافضل الرحمٰن نےد ھرناختم کرنےپررضامندی ظاہرکردی ہے لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ میری آرمی چیف سے ملاقات کروائی جائے۔جس کاجواب دیتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہاکہ یہ جھوٹ ہےپیپلزپارٹی والے دھرناکیوں موخرکراناچاہتے ہیں وہ بھائوتائوکررہے ہیں وہ مولاناکے کندھے پربندوق رکھ کرچلاناچاہتےہیںدوسری انہوں نےمولاناکولوجیکل بات سمجھائی ہے کہ عمران خان کے سات دن جوامریکہ میں آئے ہیںجس طرح انہوں نے یواین اومیں تقریرکی ہےتووہ کہتے ہیں کہ مولاناصاحب آپ کے چاروں باتیں غلط ثابت ہوگئیں،عمران خان یہودی ایجنٹ ،اب آپ کی یہ بات کوئی نہیں مانے گا،عمران خان نے کشمیربیچ دیا،آپ کی یہ بات کوئی نہیں مانے گا،عمران خان نے اسرائیل کوتسلیم کرلیایہ بات کوئی نہیں مانے گا،مولاناصاحب اب آپ دھرناتھوڑ اسالمباکرلیںصرف یہ وجہ ہے لیکن وہ ساتھ ہیں۔