03:30 pm
 بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی بھارت باربارجنگ کی دھمکیاں دے رہاہے

بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی بھارت باربارجنگ کی دھمکیاں دے رہاہے

03:30 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق آرمی چیف اورصدرپاکستان پرویز مشرف نے کہاکہ جب میدان میں آئیں گے توبھارت کوسبق سکھادیں گے۔پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرپرویز مشرف نےکہاکہ بھارت پاکستان کوباربارجنگ کی دھمکیاں دے رہاہے ،بھارت یادرکھے پاکستانی فوج نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی ہے، بھارت نے کارگل جنگ میں امریکی صدر سے مدد مانگی تھی،
بھارت نے کلنٹن سے پاک فوج واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج خون کے آخری قطرے تک لڑے گی، جب میدان میں آئیں گے تو بھارت کو سبق سکھادیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان بار بار بھارت کو امن کا پیغام دے رہا ہے، ہماری مدد کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ مسائل کے حل کے لیے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 63ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

تازہ ترین خبریں