09:28 pm
 ہماری پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اور  ان کے دھرنا کی حمائت کرتی ہے،رانا تنویر حسین

ہماری پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اور ان کے دھرنا کی حمائت کرتی ہے،رانا تنویر حسین

09:28 pm

مریدکے(آن لائن) نامزد چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنمارانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے اور ان کے دھرنا کی حمائت کرتی ہے تاہم دھرنے کی تاریخ پر معمولی اختلاف ابھی باقی ہے۔ میاں نواز شریف اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور ووٹ کی عزت کے لیے جیل کو ترجیح دے رہے ہیں۔ رانا فارم ہاؤس پر ہفتہ وار عوامی اجلاس کے بعدسابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق ایم پی اے چودھری حسان ریاض،
کوارڈی نیٹر ملک ندیم چوہان، سید اعجاز الحسن شیرازی، سابق چیئر مین رانا حسیب اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر سید ابرار گیلانی، آغا کرامت علی شہزاد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی نے کشمیر پر پاکستانی موقف کو کمزور کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے امریکہ کے45دورے کئے ہیں جبکہ ہمارے وزیر خارجہ صرف ٹویٹ خارجہ پالیسی کو فروغ دے کر بغلیں بجا رہے ہیں۔ عمران خان کی تقریرکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اگر تقریری مقابلہ تک بات محدود رہے تو وزیر اعظم ایوارڈ کے مستحق ہیں تاہم عملی طور پر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ نیازی صاحب نے جب بھی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی بھارت نے کشمیر پر مزید ظلم بڑھا دیاجو ظاہر کرتا ہے کے ہمراہ حکمران خود کشمیر بھارت کے حوالے کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنا کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ دھرنا سیاست کی بنیاد رکھنے والی سیاسی جماعت آج دھرنے کو ملک دشمنی قرار دے رہی ہے، نااہل حکومتی ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے اور عوامی دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ انصاف اور سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے دعوے کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے تعلیمی اور سرکاری اداروں کو سیاسی اکھاڑا بنا رکھا ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو اپنے اراکین کی باندھی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے ہر جبر کا مقابلہ کرے گی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر