04:50 pm
اسلام آبادجانے سے روکاگیاتو۔۔۔۔مولانانے بڑی دھمکی دیدی

اسلام آبادجانے سے روکاگیاتو۔۔۔۔مولانانے بڑی دھمکی دیدی

04:50 pm

پشاور(ویب ڈیسک)سربراہ جے یوآئی ف مولانافضل الرحمٰن کاکہناہے کہ اسلام آبادجانے سے روکاگیاتوپوراملک جام کردیں گے ،صوبائی دارالحکومت پشاورمیں صوبہ بھرکے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانانے کہاکہ ملکی معیشت ہچکولے کھارہی ہے اورنااہل حکمران بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پرعمل پیراہوکرملک کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیںکشمیر کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں اور حکمران کشمیر پر سودے بازی کرکے کشمیریوں کا خون بیچ رہی ہے، تقریر پر خوشیاں منانے والے یو ٹرن کے ماہر ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارسِ دینیہ نے ہمیشہ ہر موقع پر جاندار کردار ادا کیا ہے، مدارسِ کو قومی دھارے میں لانے والے خود اسلامی دھاڑے میں آجائیں۔ ہم مدارسِ دینیہ کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم مدارسِ کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ زندگی کے تمام طبقات حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکل کر اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ 27 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے آور پرامن طور پر اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں گے۔ مذہبی کارڈ آور مدارسِ کے حوالے سے پروپیگینڈا کرنے والوں نے اپنے دھرنوں میں معصوم بچوں اور بچیوں کو لا کر قوم کو شرم سے جھکا دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین آور اس کی اسلامی شقوں کے تحفظ کی جنگ لڑنا آگر مذہبی کارڈ ہے تو یہ جنگ ہم ضرور لڑیں گے، آزادی مارچ کے لیے ہم نے مختلف پلان تیار کئے ہیں اور حکمت عملی طے کرنے کے بعد موقع پر اعلان کریں گے۔ اگر اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کرکے رکھ دیں گے

تازہ ترین خبریں