10:01 pm
مودی نے باؤنسرپھینکا تھا مگر کپتان چھکا مارنے میں ناکام رہے ، اب آگے کیا ہو سکتا ہے

مودی نے باؤنسرپھینکا تھا مگر کپتان چھکا مارنے میں ناکام رہے ، اب آگے کیا ہو سکتا ہے

10:01 pm

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندمودی نے بائونسرپھینکاتھاہمیں چھکالگاناچاہیے تھالیکن ہم اپنے زوربازوکی بجائے امریکہ اورسعودی عرب جیسے امپائروں کی طرف دیکھنےلگے اسی لیے چھکے توچھوڑدیئے چوکابھی نہ لگاسکے۔عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریرتاریخی اوریادگارتھی لیکن اس حوالےسے مجموعی طورپرجنرل اسمبلی کااجلاس پاکستان کےلیے مایوس کن رہا دنیا
کے سیکڑوں ممالک میں سے صرف تین ممالک کے نمائندوں نے کشمیر کا ذکر کرنا ضروری سمجھا اس کے علاوہ ٹرمپ جن سے ثالثی کی توقع کی جارہی تھی ان کی تیس منٹ سے زائد تقریر میں بھی کشمیر کا کہیں ذکر نہیں تھااور سب سے افسوسناک بات یہ تھی کہ عرب ممالک میں کہیں پر بھی کشمیر کا ذکر سننے کو نہیں ملا۔بظاہر اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی فیصلہ ساز فورم نہیں بلکہ فیصلہ ساز فورم سلامتی کونسل ہے لیکن جنرل اسمبلی کو اس لئے بھی اہمیت دی جاتی ہے کہ دنیا بھر سے سربراہان مملکت جمع ہوتے ہیں اور وہ اپنے ملک کی پالیسیوں کا احاطہ اس فورم پر کرتے ہیں اس سے پوری دنیا کی سیاست کی سمت واضح ہوجاتی ہے۔پاکستان میں ان دنوں وزیراعظم پاکستان کی تاریخی تقریر کا تذکرہ ہے آج کے جرگے میں ہم بتائیں گے کہ جنرل اسمبلی کے اس اجلاس سے ایران کے صدر حسن روحانی نے کن خیالات کا اظہار کیا مہاتیر محمد نے کیا تقریر کی روس کے وزیر خارجہ نے کن ایشوز کا احاطہ کیاچین نے کن الفاظ میں کشمیر کے مسئلے کا احاطہ کیا۔ماضی میں بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم پر بڑی یادگار رہیں ان میں ایک مشہور تقریر چی گویرا کی تھی، کیوبا کے فیڈل کاسترو کی تقریر بھی تاریخی رہی ہے،لیبیا کے صدر نے بھی بہت طویل اور سخت تقریر کی،ہوگشاویز نے بھی اپنی تقریر میں امریکا کو کھری کھری سنائی،اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک اعتراض ملائشیا اور دیگر ممالک یہ کر رہے ہیں کہ اسکی تشکیل بھی انصاف کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔ماضی میں ہم نے دیکھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے کئی مواقع پر قراردادوں یا اس کے فیصلوں کو اہمیت نہیں دی اور یکطرفہ کارروائیاں کی گئیں اور اقوام متحدہ کئی عالمی تنازعات کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے جس کی بڑی مثال کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ ہے۔اسرائیل اقوام متحدہ کے قواعد کو کس بری طرح روندھ رہا ہے اس کی ایک مثال گزشتہ سال یواین جنرل اسمبلی سے اسرائیل کے وزیراعظم نے نتن یاہو نے کھل کر دھمکی دی کہ وہ نہ قرارداوں کو ذہن میں لائیں گے نہ عالمی برادری کو ذہن میں لائیں گے اپنے ملک کے دفاع کے لئے اور اپنے مفادات کے لئے جو کچھ ہوسکا ان کا ملک کرتا رہے گا۔ عالمی فورم پر پاکستان کے جن رہنماؤں کی تقریر نے بہت شہرت پائی اس میں ذوالفقار علی بھٹو کی بھی تھی، جنرل ضیا الحق اسلام کا نام نا صرف ملک کے اندر بلکہ اقوام متحدہ کے خطاب کے دوران بھی انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کا ذکر کیا اور انہوں نے ایک نئی روایت قائم کی ان کی تقریر کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں جو تقریر بہت زیادہ شہرت عالمی سطح پر اختیار کر گئی وہ ترکی کے صدر جناب طیب اردوان کی تھی انہوں نے فلسطین کا ذکر کیااور کشمیر کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسلامو فوبیا کا بھی ذکر کیا ۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا