06:03 am
ملک کے معروف ترین ڈیم منصوبہ میں 10ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے ثبوت سامنے آ گئے

ملک کے معروف ترین ڈیم منصوبہ میں 10ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے ثبوت سامنے آ گئے

06:03 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گومل زیم ڈیم کے نام پر مجموعی طور پر10ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی، کرپشن اور بدیانتی کے ثبوت سامنے آگے ہیں تاہم چیئرمین نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے ملک کے بڑے کرپٹ تاجروں کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے، اس ڈیم کا ٹھیکہ ابتداء میں12ارب83کروڑ کا تھا جو چین کی کمپنی کو دیا گیا بعد میں یہ ٹھیکہ جی زیڈ ڈی نامی کمپنی کو بھاری ریٹس کی بنا پر دیا گیا اور قومی خزانہ کو6ارب64کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔
ڈیم مکمل ہونے کے باوجود ہر سال1ارب 67کروڑ روپے کی کم بجلی پیدا ہورہی ہے جس سے براہ راست نقصان قومی خزانہ کا ہورہا ہے، جبکہ سرکاری حکام نے بھی نجی کمپنیوں کی کرپشن دیکھتے دیکھتے 73کروڑ روپے کی تعمیر پر تاخیر کے نتیجہ میں ایف ڈبلیو او پر 38کروڑ کا جرمانہ عائد ہوا تھا وہ بھی موصول نہیں ہوا ہے، اس میں غریب طالب علم کے قتل سے شدت حاصل کرنے والے شاہد جتوئی کے والد نے بوگس بنک گرنٹی دی تھی جو بعد میں ادائیگی بھی نہ ہو سکی جبکہ تعمیر میں استعمال ہونے والا کرین کی عدم فروخت سے ایک کروڑ لوٹے گئے جبکہ ڈیم کی تعمیر پر مامور افسران نے تنخواؤں کی مد میں23کروڑ روپے لوٹ لئے۔۔

تازہ ترین خبریں