12:17 pm
 سپریم کورٹ نے قاسم خان سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے حوالے سے الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،
سابق اسپیکر کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیے۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میرا موکل قاسم سوری پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا، میرے موکل کے 25973 ووٹ اور رنراپ نے 20089 ووٹ لئے، نادرا نے غیرمعیاری سیاہی پر 52 ہزارووٹ مسترد کردیئے، غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟ میرے موکل نے 25 ہزار ووٹ لیے۔عدالت نے قاسم سوری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک حلقے میں ضمنی انتخابات نہ کرائے جائیں۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عدالت نے کہا سپریم کورٹ نے کیس میں حکم امتناعی دیا ہے، اپیل کا فیصلہ ہونے تک قاسم سوری ایم این اے رہیں گے، قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر رہیں گے، بلوچستان کیلئے فخرکی بات ہے ان کا نمائندہ ڈپٹی اسپیکر ہے۔واضح رہے الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے حلقہ این اے 265 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 