10:06 am
 ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو زبردست خوشخبری سنا دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو زبردست خوشخبری سنا دی

10:06 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا۔ یہ قرضہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والےقرضے سے 8 لاکھ55 ہزارخواتین کو فائدہ ہو گا جو بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید افراد کا 15 فیصد ہے۔یاد رہے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 50 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لئے خواتین کی سرمائے تک رسائی بہت اہم ہے،
پاکستانی معشیت کے لئے ایک مجموعی معاشی نظام انتہائی اہم ہے.دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے پروگرام بیسڈ فنانسنگ کا آغاز کردیاہے، یہ عمل دوسال سےرکاہوا تھا. یاد رہے اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے50 کروڑڈالر قر ض کی منظوری دی تھی اور کہا تھا قرض سےتجارتی خسارے کوکم کرنےمیں مددملےگی.بعد ازاں 17 اگست کو پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے تھے ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کے طور پر سات لاکھ پچاس ہزارڈالرز کا پیکج دیا.اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈز ملنے کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے.یاد رھے اس سے پہلے پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے.تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوگئے ، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ترپن کروڑپچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کےبعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر آٹھ ارب چھبیس کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے.کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زائد جا پہنچے.یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کے طور پر سات لاکھ پچاس ہزارڈالرز کے پیکج کی منظوری دی تھی. آئی ایم ایف،اے ڈی بی اوردیگرمالیاتی اداروں سےملنےوالی رقوم سے ملک کو درپیش مالی مسائل کےحل کرنےمیں مدد ملےگی.معاشی ماہرین کاکہنا ہے پاکستان کو آئندہ تین برسوں میں مختلف بیرونی ادائیگیوں کیلئے پچپن سے ساٹھ ارب ڈالر درکار ہوں گے اعلامیہ کے مطابق تجارت اوربرآمدات میں بہتری سے پاکستان بیرونی مسائل سےبچ سکےگا اور قرض کی فراہمی سے تجارتی خسارے کوکم کرنے میں مدد ملےگی.دوسری جانب وفاقی وزیربرائےاقتصادی امور ڈویژن حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر سپورٹ دے گا، رقم اصلاحاتی پروگرام تجارت اوربرآمدات کیلئےاستعمال ہوگی اور زرمبادلہ ذخائرمیں بھی اضافہ ہوگا جبکہ یہ رقم بجٹ کوبھی سپورٹ کرے گی جس کی اشد ضرورت ہے. حماداظہر کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سپورٹ پروگرام دوبارہ شروع ہوا، بینک کی سپورٹ اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بھروسے کا شکریہ ادا کیا.