03:33 pm
سندھ پولیس نے پنجاب پولیس کے  6 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا

سندھ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سندھ پولیس کو بغیر اطلاع دیئے پنو عاقل میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق شیخوپورہ اور فیصل آباد سے ہے۔سندھ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کو گرفتار کرنے پنوعاقل آئے تھے تاہم مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔سندھ پولیس کا کہنا ہے
کہ ایس او پی فالو نہ کرنے پر پنجاب سی ٹی ڈی کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے سندھ پولیس کے کسی افسر کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔ہلاک دہشت گرد لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتا تھا: ذرائعذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سعید کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا، ملزم جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیم کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ریڈ بک کے مطابق ملزم پر پنجاب کے مختلف تھانوں میں 11 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ملزم سعید لاہور میں ڈی ایس پی طارق کمبوہ کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھا، اس کے علاوہ شیخو پورہ میں 13 افراد کو قتل کرنے میں بھی ملوث تھا۔ریڈ بک کے مطابق ملزم ڈی ایس پی مراتب حسین کے گھر دستی بم حملے میں بھی ملوث تھا۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 