04:22 pm
چاند کی غلط اطلاع: معافی کا مطالبہ کرنیوالے فواد کا اپنا کلینڈر غلط نکل آیا

چاند کی غلط اطلاع: معافی کا مطالبہ کرنیوالے فواد کا اپنا کلینڈر غلط نکل آیا

04:22 pm

ماہ صفر کے چاند کے معاملے پر رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متضاد بیانات سامنے آئے تھے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 30 ستمبر کو یکم صفر ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ رویت ہلال کمیٹی نے یکم اکتوبر کو یکم صفر کا اعلان کیا تھا۔فواد چوہدری کا ماہ صفر کے غلط اعلان پر رویت ہلال کمیٹی سے معافی کا مطالبہگزشتہ روز فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ماہ صفر کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا
کہ ہم نے ماہ صفر کے چاند کے شواہد ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں جہاں سے ہر کوئی باآسانی دیکھ سکتا ہے کہ صفر کا مہینہ کب شروع ہوا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 80 سال کے بابوں کے بجائے نوجوانوں کو چاند دیکھنا چاہیے اور اگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چاند نہیں دیکھا جا سکتا تو پھر چشمے کے ذریعے بھی چاند نہیں دیکھا جا سکتا۔ آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بھی رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس کے درمیان جاری تنازع پر گفتگو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی چیئرمین مشتاق احمد نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے کلینڈر میں غلطی تھی۔مفتی منیب اور پوپلزئی گلے لگ گئےچیئرمین کمیٹی مشتاق احمد کا قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ رویتِ ہلال کے معاملے پر سائنس و ٹیکنالوجی کے آلات کا سہارا لینا چاہیے، اور اس وقت رویت ہلال کے پاس بڑی بڑی دوربین ہیں اور وہ سائنسی آلات کا بھی سہارا لیتے ہیں۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی والے ماہرین فلکیات کی مدد بھی لیتے ہیں کیونکہ اس میں چاند کا دیکھنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور رویت ہلال کمیٹی کو مضبوط کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی