05:32 pm
مولانا فضل الرحمن بڑی حمایت سے محروم ہوگئے

مولانا فضل الرحمن بڑی حمایت سے محروم ہوگئے

05:32 pm

اسلام آباد: : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے ڈاکٹرز نے یوٹرن لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے نمائندہ ڈاکٹر سجاد یوسفزئی نے کہا کہ ہمارا میںڈیٹ سیاسی نہیں ہے، ہم مارچ میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ مارچ میں شریک افراد کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین انسانیت کی خدمت ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔ سجاد یوسفزئی کا مزید کہنا تھا
کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں تاہم ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، سیاسی جماعتیں غیر مشروط طور پر ہمارا ساتھ دے سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخواہ کے ہڑتالی ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اس میں شرکت کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اب اس معاملے پر ڈاکٹرز نے یوٹرن لے لیا ہے۔یاد رہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا۔ کچھ روز قبل جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ پورا ملک جنگ کا میدان ہو گا ۔ ہمارا پہلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہو گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایک جنگ کر رہے ہیں اور اس جنگ کا خاتمہ اب حکومت کے ختم ہونے پر ہی ہو گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہم حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے جس کے بعد حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی۔ بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، روزگار کے تمام مواقع ختم کر دیئے گئے، ہم نے عام آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، جنگ کی دھمکیوں پر آنا سفارتی نا کامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار چھوڑ دے اور ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں اور جائز حکومت تشکیل دی جائے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی