02:38 pm
مولانا کو عمران خان سے اصل ڈر کیا ہے، ہارون رشید نے بتا دیا

مولانا کو عمران خان سے اصل ڈر کیا ہے، ہارون رشید نے بتا دیا

02:38 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید نےمولانا فضل الرحمان کو عمران خان سے لاحق اصل خطرے کی نشاندہی کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صحافی ہارون رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحما ن کو اصل ڈرہے کہ عمران خان مدرسے کے بچوں کو سائنس اور دنیاوی تعلیم دینے کے اقدامات کر رہے ہیں اس سے وہ عربی میں رٹا لگا کر حافظ بننے کی بجائےقرآن اور اسلا م کی تحقیق کر سکیں گے
۔یہ سب ہوگیا تو فضل الرحمان کا بچوں کو فرقہ پرست اور جاہل بنانے کا دھندا بند ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنےایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ہمیں ڈر ہے کہ عمران خان علما کرام اور جے یوآئی کا مقابلہ کرنے کےلئے کہیں مدارس میں درس و تدریس نہ شروع کردیں۔