02:42 pm
ڈاکٹر شاہد مسعود کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

ڈاکٹر شاہد مسعود کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

02:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نےمولانا فضل الرحما ن پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ عورت کی حکمرانی حرا م ، بعد میں اسی عورت کی حکومت میں وزارتیں قبول،عمران کا دھرنا حرام جبکہ مولانا کا حلال،پیپلزپارٹی سے وزارتیں لے کر مسلم لیگ (ن) کے خلاف،ن لیگ سے وزارتیں لے کرپیپلزپارٹی کے خلاف،اب دونوںکو ساتھ لے کر عمران خان کے خلاف۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے ایک پروگرام میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پچھلے پچاس سال سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہورہا ہے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ اس ظلم کے باوجود ان کا بینک بیلنس ہے کہ مسلسل بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔