08:26 pm
وزیراعظم نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا

08:26 pm

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ صبر نہیں کرتے، 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام ہے، یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے،
مشکل وقت میں پوری کوشش کریں گے کہ کوئی بھوکا نہ رہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شروع میں ریاست مدینہ کے بھی مشکل حالات تھے، ریاست مدینہ پر یونی ورسٹیز میں پی ایچ ڈی پروگرامز رکھے ہیں، حکومت کاروباری، صنعتی اور امیر طبقے کی مدد کرے گی، ان سے ٹیکس اکٹھا کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے، لوگ صبر نہیں کرتے، 13 ماہ ہوگئے لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان، تبدیلی آہستہ آہستہ آئے گی جب ذہن بدلیں گے، مدینہ کی ریاست ایک دن میں نہیں بن گئی تھی ۔یاد رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے ’’احساس پروگرام ‘‘ کے تحت 4 سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد کی مدد کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تین حصے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی ، ہنر کی تعلیم اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی ہوگی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہرسال اسی ہزار افراد کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔4سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں 22غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) بھی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرینگی۔احساس پروگرام کے تحت ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ چھوٹے قرضوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ تین ارب روپے سے زائد مالیت کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کا انحصار اسکی شفافیت پر ہوتا ہے ،اسکالر شپ اور فوڈ اسٹیمپ اسکیم بھی لائیں گے۔ اس حوالے سے مرغیوں اور انڈوں کا پروگرام بہت اہم ہے۔ مرغ بانی پروگرام دیہات والوں کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے

تازہ ترین خبریں

ہم معاملات  آئین کےمطابق بڑھانا چاہتے ہیں، دانائی سے فیصلہ نہ  کیا تو انارکی پھیلے گی، وفاقی  وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

ہم معاملات آئین کےمطابق بڑھانا چاہتے ہیں، دانائی سے فیصلہ نہ کیا تو انارکی پھیلے گی، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن ،امریکا تعلقات بحالی کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

13 کا ٹولہ تباہی کی علامت ،نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

امریکی کانگریس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں