09:24 pm
ملکی اپوزیشن نے ملکر مولانا فضل الرحمٰن کو  قربانی کا بکرا بنا دیا

ملکی اپوزیشن نے ملکر مولانا فضل الرحمٰن کو قربانی کا بکرا بنا دیا

09:24 pm

کراچی (ویب ڈیسک )ملک کی اپوزیشن جماعتیں فضل الرحمٰن کے دھرنے سے تومتفق ہیں مگرشرکت سے گریزاں ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دھرنے میںشرکت کافیصلہ پارٹی کریگی ،مصطفیٰ نواز کھوکھرکامعاملہ پارٹی کی کورکمیٹی میں ہے ،سراج الحق نےکہاکہ ہمیں دعوت نہیں ملی ،حاصل بزنجونے کہاکہ گرفتاریاں ہوں گی دھرنانہیں ہوگا۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن ملتی، میاں افتخار،ثنا بلوچ،مصطفی کمال نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ۔جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اب کوئی راستہ نہیں ہے۔جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں سلیم سافی سے گفتگو کرتے ہوئے
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں روڑے نہ اٹکائے، جے یو آئی نے ہمیں ابھی تک باقاعدہ طور پر احتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی ہے، حکومت کشمیر کے معاملہ پر صرف تقاریرپر اکتفا کر رہی ہے، ملک میں آزادی اور جمہوریت ہے ہر پارٹی کو احتجاج اور دھرنے کا حق حاصل ہے، حکومت کا حق نہیں کہ احتجاج کرنے پر کسی جماعت کو دھمکی دے۔جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اب کوئی راستہ نہیں ہے،اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں البتہ حکمت عملی اپنی اپنی ہے، جے یو آئی ف ایک سال سے مسلسل عوام سے رابطے میں ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو باہر نکلنے کیلئے تیاری میں دیر لگ سکتی ہے،ہمارے کارکن چارج ہیں وہ 27کے بجائے 17تاریخ کو نکلنے کیلئے کہہ رہے ہیں، کشمیر پر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے 27اکتوبر کا انتخاب کیا ہے،ہمارے پاس پلان اے،بی اور سی موجود ہیں، 27اکتوبر کو کراچی سے کاروان شروع ہوگا،سیاسی جماعتوں سے راستے میں اور اسلام آباد پہنچ جانے کے بعد بھی مشاورت جاری رہے گی، اے پی سی میں بھی اکتوبر کے مہینے میں نکلنے کی بات کی تھی۔ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری گزارش تھی کہ متحدہ اپوزیشن احتجاج کی تاریخ کا اعلان کرے،اگلے ہفتے پارٹی اجلاس کے بعد آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق فیصلے کا اعلان کریں گے، آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان کے بعد وزیراعظم خوفزدہ نظر آرہے ہیں، وزیراعظم سمیت پوری کابینہ عوامی مسائل بھول گئی ہے انہیں صرف دھرنا یاد ہے،یہ دھرنا ہونے سے پہلے ہی دھرنے کی کامیابی ہے۔ نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ ہوا تو اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی اور اسلام آباد ہی نہیں پہنچنے دیا جائے گا ،اس لئے دھرنا اور لاک ڈاؤن کا تصور چھوڑ دیں ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا