10:27 pm
دھرنے اور لانگ مارچ جمہوری عمل کا حصہ نہیں، قمرزمان کائرہ

دھرنے اور لانگ مارچ جمہوری عمل کا حصہ نہیں، قمرزمان کائرہ

10:27 pm

جہلم( آن لائن):دھرنے اور لانگ مارچ جمہوری عمل کا حصہ نہیں جبکہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا مؤقف اور رائے ہوتی ہے جس کو جمہوری طریقے سے حل کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار پی پی پی پی کے شمالی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کی رہائش گاہ پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سلامتی کونسل میں جو تقریر کی ہے اس کی تعریف تو جاری ہے
لیکن ان سے زیادہ اچھی تقاریر اور مؤقف ترکی کے طیب اردگان اور مہاتیر محمد نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے بارے میں بھی مسئلہ کو اجاگر کرکے تمام ممالک پر واضح کیا ہے کہ ان کا حل ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو وعدے عوام سے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عمل نہ ہواہے کیونکہ ملک ہر شعبہ میں بحران کاشکار ہے اسی لئے عوام اگر حکومت سے بجلی کے بل میں اضافہ کا کہتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی تقریر سنیں مہنگائی اور بیروزگاری کا کہا جاتا ہے تو انہیں کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی تقریر سنیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمن اگر دھرنا دے رہے ہیں تو یہ ان کی اپنی پارٹی کا فیصلہ ہے جبکہ ملکی مفاد میں ہونے والے تمام فیصلے ہماری جماعت میں مشاورت سے طے کئے جاتے ہیں جبکہ اگلے ہفتے ہماری جماعت کا اجلاس ہورہا ہے جس میں اس ضمن میں غور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کا یہ بیان دینا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کو فنڈنگ کررہے ہیں جبکہ یہ اسی طرح ہے جس طرح اندھے کو مون سون میں ہر طرف ہریالی نظر آتی ہے اور یہ مضحکہ خیز ہیانہون نے کہا کہ آج تک تمام جماعتوں کے قائدین کے خلاف جو کچھ بھی کیا گیا اس کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہوئے اور ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس ہے ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنے تو عمران خان ،مولانا طاہر القادری اور خادم رضوی نے بھی دئے تھے لیکن ان سے کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ملک کا اربوںروپے کا نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے جدوجہد کرنا جمہوریت کا حصہ ہے انہوں نے چوہدری تسنیم ناصر اقبال سے پارٹی کی تنظیم سازی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اپنی تنظیم کو مضبوط کریں جس پر ضلعی صدر نے 20اکتوبر کو قمر زمان کائرہ کو جہلم آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری