05:31 pm
وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

05:31 pm

اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، نوٹیفکیشن جاری، گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری خشیش الرحمان کو عارضی طور پر سیکرٹری قانون تعینات کر دیا گیا۔ ارشد فاروق فہیم ایک ارب 68 کروڑ روپے کے ڈریپ کیس میں نیب کے ملزم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے قائم مقام سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ گریڈ 21 کے ارشد فارق فہیم ڈریپ کیس میں نیب کے ملزم ہیں۔
انہوں نے ڈریپ کیس میں ایک ارب 68 کروڑ روپے کے نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست تو دائر کر رکھی ہے تاہم موجودہ عہدے سے ہٹائے جانے کی اصل وجہ یہی نیب کیس ہے۔ ارشد فاروق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری خشیش الرحمان کو قائم مقام سیکرٹری قانون تعینات کر دیا گیا ہے