02:10 pm
خفیہ فون صرف مریم نواز کے پاس سے ہی نہیں بلکہ نواز شریف کے پاس سے بھی برآمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئیر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے فون برآمد ہونے کے پیچھے کی اصل کہانی بیان کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ٹیلی فون نمبرز آبزرویشن میں تھے۔ کچھ پُر اسرار قسم کی کالز گئیں جس میں ایک خاتون بات کر رہی تھیں اور کوئی پیغام پہنچا رہی تھیں۔اُس کو بھی چیک کیا گیا۔ جس پر معلوم ہوا کہ جو کالر ہے 
وہ نیب ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہے، وہاں چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ فون تو مریم بی بی کے استعمال میں ہے۔ وہاں ٹیم گئی تو انہوں نے فون ریکور کر لیا۔ فون ریکور کرنے کے بعد اُس کا ڈیٹا بھی ریکور کر لیا جس کے بعد پتہ چلا کہ مریم بی بی تو فون پر براہ راست واٹس ایپ اور دوسرے چینلز کے ذریعے نواز شریف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔کوٹ لکھپت میں میاں صاحب کے پاس سے بھی ایک فون برآمد کیا گیا ، اُس فون کا ڈیٹا ریکور کرنے پر کافی ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔ اس فون سے ریکور ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک بھی کچھ لوگوں سے رابطے میں تھے۔ بیرون ملک کچھ سفارتکاروں کو بھی پیغامات بھیجے گئے تھے۔ وہ بھی ٹریس ہو گئے۔ یہ ایک نئی کہانی ہے جو آہستہ آہستہ کُھل کر سامنے آ رہی ہے۔ صابر شاکر نےکہا کہ ایک طرف ڈیل کی باتیں گردش کر رہی ہیں، دوسری جانب دھرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور تیسری طرف مختلف معاملات چل رہے ہیں۔صابر شاکر کی جانب سے یہ کہانی سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس آخر موبائل فونز کیسے پہنچے اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔وڈیو دیکھیں

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 