02:56 pm
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا بھائی بغیر الیکشن لڑے وزیر اعلیٰ بن گیا

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی طاہر بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں منصوبے کا افتتاح کیا۔ منصوبے پر تختی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نام کی تھی لیکن افتتاح ان کے بھائی طاہر بزدار نے کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی طاہر بزدار نے بغیر سرکاری عہدے کے سرکاری پراجیکٹس کا افتتاح کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے پر بزدار سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اقربا پروری کو فروغ دینا شروع کر دیا ہے
جو وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔سوشل میڈیا پر یہ سوال اُٹھایا گیا کہ وزیراعلیٰ پناجب سردار عثمان بزدار کے بھائی نے کس حیثیت سے سرکاری پراجیکٹس کا افتتاح کیا جبکہ پراجیکٹ پر تختی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کی لگی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار جعفربزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا لیٹر پیڈ استعمال کیا جس پر ایک گاڑی کا نمبر درج ہے۔لیٹر پیڈ پر تحریر کیا گیا کہ گاڑی کا مالک قریبی عزیز ہے۔ لیٹر پیڈ پر سردار جعفر بزدار کا نام واضح طور پر درج ہے۔ لیٹر پیڈر کی تصویر ایک ٹریفک وارڈن نے بنائی تھی ۔ مذکورہ گاڑی کے مالک نے اس لیٹر پیڈ کی لیمینیشن کروائی ہوئی تھی اور وہ شہر میں جگہ جگہ یہ لیٹر پیڈ دکھا کر چالان ہونے سے اپنی جان چُھڑواتا تھا۔ لیکن بعد ازاں تفتیش کرنے پر یہ تحریر جعلی نکلی تھی۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس بھی لے لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 