03:00 pm
پاکستان میں بری طرح پٹنے والا بھارتی پائلٹ ابھی نندن ایک بار پھر

پاکستان میں بری طرح پٹنے والا بھارتی پائلٹ ابھی نندن ایک بار پھر

03:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو بھارت میں ہیرو کے طور پر پیش کیے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ابھی نندن کو ویر چاکرا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا تاہم اب ائیرفورس ڈے پریڈ کے موقع پر ابھی نندن نے فائٹر جیٹ بھی اُڑایا ۔ ابھی نندن نے مگ 21 بائیسن طیارہ اُڑایا۔
اس کے علاوہ ایونجر فارمیشن میں میراج 2000 ائیرکرافٹ، دو ایس یو 30 ایم کے آئی جنگی طیارے بھی اُڑائے گئے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جنگی طیارے پاکستان میں کی گئی بالاکوٹ ائیراسٹرائیک میں استعمال کیے گئے تھے۔ جبکہ بالاکوٹ پر ائیراسٹرائیک کرنے والے پائلٹس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں بالاکوٹ ائیراسٹرائیک میں حصہ لینے والے پائلٹس کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا جنہوں نے 26 فروری کو ائیراسٹرائیک کی اور 27 فروری کو پاک فضائیہ کے حملے کو ناکام بنایا۔ ائیرفورس ڈے پریڈ کا انعقاد ہنڈن ائیربیس پر کیا گیا تھا۔بھارتی فضائیہ غازی آباد میں موجود ہنڈن ائیربیس پر بھارتی فضائیہ کی 87 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اور بھارتی ائیرچیف ائیرچیف مارشل راکیش کُمار سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹ کا پلندہ بنانے اور بھونڈے دعوے کرنے سے باز نہیں آتا۔ بالاکوٹ میں ائیراسٹرائیک اور پاک فضائیہ کے ساتھ زبردست مقابلہ کرنے کا بھی بھارتی دعویٰ یکسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کا علاج بھی کروایا۔ جس کے بعد 28 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔ جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ رواں برس ستمبر میں ابھی نندن کی سروس میں واپسی ہو گئی جس کے تحت ابھی نندن اور بھارتی فضائیہ کے ائیرچیف مارشل نے مل کر مگ 21 طیارہ بھی اُڑایا تھا۔

تازہ ترین خبریں

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد ہلاک

میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ۔۔ پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل۔۔

چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ۔۔ پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل۔۔

شہباز شریف کے لیے 25سال قید ۔۔۔وفاقی وزیراطلاعات  فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

شہباز شریف کے لیے 25سال قید ۔۔۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

انہوں نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا ۔۔ عمران خان کی کراچی آمد پر ویڈیو جاری کردی گئی

انہوں نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا ۔۔ عمران خان کی کراچی آمد پر ویڈیو جاری کردی گئی

سرکاری افسران اور ملازمین کے گھروں کے کرایے بڑھ گئے کس گریڈ کے ملازم کو کتنے پیسے ملیں گے، بڑی خوشخبری

سرکاری افسران اور ملازمین کے گھروں کے کرایے بڑھ گئے کس گریڈ کے ملازم کو کتنے پیسے ملیں گے، بڑی خوشخبری

کورونا ویکسین لگوائیں اور 17ہزار روپے حاصل کریں ، حکومت نے زبردست آفر کر دیمگر ایک شرط ہے

کورونا ویکسین لگوائیں اور 17ہزار روپے حاصل کریں ، حکومت نے زبردست آفر کر دیمگر ایک شرط ہے

پاکستان آٹے، گھی، چینی سمیت کتنی اشیاء پرسبسڈی ختم کرے ،آئی ایم نے مطالبہ کردیا،پاکستانی عوام کے لیے بری خبر

پاکستان آٹے، گھی، چینی سمیت کتنی اشیاء پرسبسڈی ختم کرے ،آئی ایم نے مطالبہ کردیا،پاکستانی عوام کے لیے بری خبر

 مریم صفدر چلتی پھرتی جھوٹ کی ڈیفینیشن ہیں۔شہباز گِل

مریم صفدر چلتی پھرتی جھوٹ کی ڈیفینیشن ہیں۔شہباز گِل

ائی ایم ایف نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں ، چاول ، گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرلیا

ائی ایم ایف نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں ، چاول ، گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرلیا

2018میں پاکستان کا قرضہ 96ارب ڈالر تھا صرف تین سالوں میں یہ قرضہ کتنے ارب ڈالر ہو گیا ہے

2018میں پاکستان کا قرضہ 96ارب ڈالر تھا صرف تین سالوں میں یہ قرضہ کتنے ارب ڈالر ہو گیا ہے

برطانوی عدالت نے جو فیصلہ کیا وہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نہیںلیا گیا

برطانوی عدالت نے جو فیصلہ کیا وہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نہیںلیا گیا