01:03 pm
خوب ساراریونیو جمع کرنے کیلئے حکومت ایک بار پھر ایکشن میں

خوب ساراریونیو جمع کرنے کیلئے حکومت ایک بار پھر ایکشن میں

01:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک چالان کے جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدات کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ٹریفک جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیونکہ حکومت کو اس وقت ریونیو اکٹھا کرنے کی بہت ضرورت ہے اسی سلسلے میں ٹریف جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹریفک قوانین کی بہت زیادہ خلاف ورزی کی جا رہی ہے
لہذا پنجاب حکومت کا یہ خیال ہے کہ اگر ٹریفک چالان جرمانوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو لوگ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کم کریں گے۔اور اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس سے حکومت کا ریونیو اکٹھا ہو گا۔کابینہ کی طرف سے جرمانوں میں اضافے کی تجویز تو منظور کر لی گئی ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ جرمانوں میں کس حد تک اضافہ کیا جائے گا۔وزارت قانون اور ٹریفک پولیس فیصلہ کرے گی کہ کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ کیا جانا چاہئیے۔تاہم ذترائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالان کے جرمانوں میں 10سے 20 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔