01:09 pm
دھرنے کی تیاریوں میں مصروف مولانا کو تحریک انصاف کی جانب سے نوکری کی  آفر

دھرنے کی تیاریوں میں مصروف مولانا کو تحریک انصاف کی جانب سے نوکری کی آفر

01:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان ان دنوں دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور حکومت کی جانب سے شنیدہ طور پر ان کا دھرنا موخر کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم تا حال مولانا کسی سے بھی مانتے نظر نہیں آرہے ۔ اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو نوکری کی پیشکش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نوکری دینے کی پیشکش کرتے ہوئے
کہا کہ مولانا لانگ مارچ اسلام آباد کے لیے کررہے ہیں۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے روزگار ہیں تو آپ کو نوکری خیبرپختونخواہ حکومت دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانچ حلقے کُھلوانے کے لیے دھرنے پر گئے تھے اور لاک ڈاؤن پانامہ کے لیے کیا تھا لیکن آپ اسلام آباد کے لیے کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب پتہ نہیں کون سے اسلام کی بات کر رہے ہیں۔ اسلام کی بات تو اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان نے کلمہ پڑھ کرکردی ہے۔ اگر آپ خود کو مسیحا کہتے ہیں تو عوام کی خدمت کریں اور واپس آکر اپنے فرائض سر انجام دیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت کمزور نہیں ہے لیکن آکر مذاکرات کریں۔