01:17 pm
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے جب مولاناکوپوائنٹ ماراتوانہوں نے کیاجواب دیا

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے جب مولاناکوپوائنٹ ماراتوانہوں نے کیاجواب دیا

01:17 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانافضل الرحمٰن کے 27اکتوبرکوہونے والے آزادی مارچ کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگوہوئی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے قائدایوان سینیٹرشبلی فراز جبکہ جے یوآئی ف کی جانب سے مولاناعطاء الرحمٰن نے شرکت کی پروگرام میں گفتگوکے دوران مولاناعطاء الرحمٰن نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے الزام لگایاجاتاہے کہ جے یوآئی مذہب کارڈ کااستعمال کررہی ہے 
آپ مجھے بتائیں کہ اب آپ مدارس جاکرطلباء میں اسنادتقسیم کررہے ہیں اب کیاآپ مذہبی کارڈ استعمال نہیں رکرہے جس کے جواب میں سینیٹرشبلی فراز نے کہاکہ جے یوآئی ف والے اس طرح ردعمل کااظہارکررہے ہیں جس طرح ایک حسدکرنے والی گرل فرینڈ ہوتی ہے ان کایہ کہناتھاکہ سٹوڈیوقہقہوں سے گونج اٹھااینکرحامدمیرنے کہاکہ یہ آپ کیاکہہ رہے ہیں اتنی لمبی داڑھی والی گرل فرینڈتومولاناعطاء الرحمٰن نے کہاکہ گرل فرینڈ نہ کہیں آپ بوائے فرینڈ کہیں۔