06:25 pm
فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست

فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست

06:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست ، وفاقی وزیر پر بجلیاں گر ا دی گئیں ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کو بدھ کے روز سماعت کے لیے مقررکر دیا ہے۔جب کہ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔62 ون ایف کے تحت فواد چوہدری کو نا اہل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بطور ممبر قومی اسمبلی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فواد چودھری نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن کو درست معلومات نہیں دی گئی، آرٹیکل 62،63 پر پورا نہ اترنے پر نا اہل کیا جائے۔درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے زمین کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔رکن اسمبلی آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے جس پر انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں اور ان کیخلاف کریمنل مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست میں فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے و دیگر فریق بنایاگیا تھا۔گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی،وفاقی وزیر کیخلاف نا اہلی کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سمیت فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔آج عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے جس پر بدھ کے روز سماعت ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

 پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل 

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل 

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔بلاول بھٹو

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔بلاول بھٹو

ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں؛ سی اے اے نے کویت کو خبردار کردیا

ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں؛ سی اے اے نے کویت کو خبردار کردیا

لیہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ تین افراد کی بد سلوکی

لیہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ تین افراد کی بد سلوکی

بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چار افراد جاں بحق

بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چار افراد جاں بحق

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان نہ آنا کوئی سازش یا سیاست نہیں تھی، برطانوی ہائی کمشنر

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان نہ آنا کوئی سازش یا سیاست نہیں تھی، برطانوی ہائی کمشنر

دو4چھ نہ 8گھی کی فی کلوقیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،مہنگائی کی چکی میں پسے پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

دو4چھ نہ 8گھی کی فی کلوقیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،مہنگائی کی چکی میں پسے پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی