01:53 pm
جس چینی سیاستدان کے گھرسے 13ٹن سونانکلا

جس چینی سیاستدان کے گھرسے 13ٹن سونانکلا

01:53 pm

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ چینی صدرشی جن پنگ کی مثال پرعمل کرسکتے اورپاکستان میں 500کرپٹ افرادکوجیل میں ڈال دیتے ،بیجنگ میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے قائم چائنہ کونسل میں پاکستان اورچین کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے مواقع پرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چین کے 70ویں قومی دن پروہاں کے عوام کومبارکبادپیش کی ،انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھاکہ چین نے کس طرح جدوجہدکی اوراپنی غلطیوں سے سیکھااورآج چین دنیاکی تیزی سے ترقی کرنی معیشت میں سے ایک ہے۔عمران خان کاکہناتھاکہ چین نے ایک وقت میں پاکستان سےسیکھاتھالیکن اب وقت ہے
کہ پاکستان چین سے سیکھے ،ذاتی طورپرمجھے جس چیز نے چین سے متاثرکیاوہ 30سال میں 70کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالناتھایہ انسانی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ چین نے دوسری چیز جوسیکھی وہ بدعنوانی سے نمٹناتھا،صدرشی جن پنگ کی سب سے بڑی جنگ کرپشن کے خلاف ہے ،گزشتہ 5برسوں میں انہوں نے وزارتوں کی سطح پرتقریباً400لوگوں کوکرپشن پرسزادی اورجیلوں میں ڈالاجبکہ میں نے اخبارات میں پڑھاکہ ایک چینی میئرکے گھرسے کئی ٹن سونابرآمدہوااور5روز میں اس کوسزادی گئی ساتھ ہی عمران خان نے کہاکہ کاش میں صدرشی جن پنگ کی مثال پرعمل کرپاتااورپاکستان میں 500کرپٹ افرادکوجیل میں ڈال دیتالیکن وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان میںیہ عمل بہت پیچیدہ ہے۔

تازہ ترین خبریں