01:58 pm
شہری کو موبائل فون پر دوستی کرنا مہنگی پڑ گئی،دولہن شادی کے دس دن بھی ہی گھر سے فرار ہو گئی

شہری کو موبائل فون پر دوستی کرنا مہنگی پڑ گئی،دولہن شادی کے دس دن بھی ہی گھر سے فرار ہو گئی

01:58 pm

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) شہری کو موبائل فون پر دوستی کرنا مہنگی پڑ گئی،دولہن شادی کے دس دن بھی ہی گھر سے فرار ہو گئی۔دولہن گھر کا صفایا کر کے چلتی بنی۔تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہری کو موبائل فون پر دوستی کے بعد شادی کرنا مہنگی پڑ گئی۔دولہے میاں کا کہنا ہے کہ اس کی چند روز قبل ایک خاتون سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی۔دوستی کے بعد اس نے شادی کی پیشکش کی، دونوں نے شادی کر لی لیکن دس دن بعد ہی دلہن گھر سے فرار ہو گئی،
دولہے میاں کا کہنا ہے کہ دلہن نے نکاح نامے میں ایک ایکڑ زرعی اراضی بھی لکھوائی تھی۔اس کے علاوہ زیوارت اور مکان بھی لکھوائے تھے۔دولہا صدمے سے بے حال ہو کر اسپتال جا پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہن اس سے قبل بھی کئی نکاح کر چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناہید نامی خاتون کے اب تک 12 نکاح اور مختلف افراد پر زیادتی کے الزام کے تحت 6 مقدمات سامنے آچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں