07:17 pm
مولانا کے مارچ سے قبل بزنس لیڈروں کی آرمی چیف سے ملاقات

مولانا کے مارچ سے قبل بزنس لیڈروں کی آرمی چیف سے ملاقات

07:17 pm

اسلام آباد ـ(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وکالم نگار ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے قبل بزنس لیڈروں کی آرمی چیف سے ملاقاتوں کا مقصد کچھ اور تھا۔نتیجہ کچھ اور نکلا۔حقیقت کبھی چھپی نہیں رہے گی،سابقہ حکمرانوں کے مراعات یافتہ کاروباری حضرات کی حسرتیں دل میں ہی رہ گئیں۔وہ یہ تاثر دینے میں ناکام رہے کہ سول اور خاکی قادت کے مابین اعتماد کی سطح وہ نہیں جو چند ماہ پہلے تھی۔ آرمی چیف نے بعض ملاقاتیوں کے مقاصد کو بھانپ کر ہی حفیظ شیخ اور حماد اظہر کو ساتھ بٹھایا۔اور یہ بھی واضح کیا کہ جب ماضی کی کرپٹ، نااہل اور عوام دشمن حکومتیں اپنی مدت پوری کرتی رہی ہیں تو موجودہ حکومت جو نیک نیت ہے
اور پاکستان کو بلندیوں پر لے جانے کی خواہشمند تھی،اس حق سے محروم کرنے کا کیا جواز ہے۔ انہوں نے بھی بتایا کہ تمام قومی ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کاروباری طبقہ حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اس سے تعاون کرے۔میاں منشا اور ملک ریاض کو اپنے سوالات کا تسلی بخش بلکہ منہ توڑ جواب ملا۔اور وہ مزید کچھ کہنے کےقابل نہ رہے۔ارشاد عارف اپنے کالم میں مزید لکھتے ہیں کہ عقیل کریم ڈھیڈی نے میاں منشا اور دیگر کاروباری شخصیات کو یاد دلایا کہ مہنگی بجلی کے باعث انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے۔اور اس کی ذمہ دار حکومت نہیں۔ وہ لوگ جو سابقہ دورِ حکومت میں من مانے نرخوں سے ریاست اور گھریلو کاروباری صارفین کو کنگال کرتے رہے۔آرمی چیف نے ارب پتی بزنس لیڈروں کو ریکوڈک جیسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور گوادر کی راہ دکھائی تاکہ حکومت کو بیرونی سرمایہ کاروں کی راہ نہ دیکھنی پڑے۔توقع یہ تھی کہ آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کاروباری سرگرمیااں تیز ہوں گی۔کاروباری طبقے میں موجود افراد کو شٹ اپ کال ملے گی لیکن چئیرمین نیب کی پرییس کانفرنس سے کچھ اور ہی پیغام ملا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب