05:48 pm
اپوزیشن تواپوزیشن اب تواتحادی بھی کہہ رہے ہیں کہ  ہماری جان چھوڑو،ن لیگی رہنما ء مائزہ حمیدنے بڑادعویٰ کردیا

اپوزیشن تواپوزیشن اب تواتحادی بھی کہہ رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑو،ن لیگی رہنما ء مائزہ حمیدنے بڑادعویٰ کردیا

05:48 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماءمائزہ حمیدنے کہاکہ عمران خان سودن کی بات کرتے تھے لیکن اب توایک سال سے زیادہ ہوگیاہے اورصورتحال یہ ہے کہ حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑو،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مائزہ حمیدکاکہناتھاکہ عمران خان سودن کی بات کرتے تھے لیکن اب توتیرہ ماہ ہوگئے ہیں اورصورتحال یہ ہے کہ حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑوان کا کہنا تھاکہ ڈینگی سے 25بچے لاہور میں مارے گئے ہیں ،
ان کاجواب کون دے گا ؟ ڈینگی سے لوگوں کی اموات ہورہی ہیں ، بات اب لنگر خانوں سے غسل خانوں تک آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہاہے کہ واش روم صاف کرنا ہمارا مشن ہے ، پھر یہ بات کرتے ہیں کہ تیرہ ماہ میں یہ کام نہیں ہونے والا لیکن تیرہ ما ہ میں یوریا کھاد کی قیمت ڈبل سے ٹرپل کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں