07:36 am
 انڈونیشیا کی حسینہ پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے پہنچ گئی مگر پھر اس کیساتھ وہ ہو گیا

انڈونیشیا کی حسینہ پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے پہنچ گئی مگر پھر اس کیساتھ وہ ہو گیا

07:36 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی، انڈونیشین لڑکی نے پاکستان پہنچ کر نوجوان سے نکاح کر لیا۔ضلع پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔
انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری پاکستان پہنچ کر عامر سہیل کیساتھ نکاح کر لیا۔ نوبیاہتا جوڑے کو مقامی پولیس ہراساں کرنے لگی، مقامی پولیس کی جانب سے ہراسگی پر ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرار زادہ میں رٹ پیٹشن فائل کر دی گئی، مقامی عدالت کی جانب سے کل بروز بدھ مقامی پولیس کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے واقعہ کی رپوٹ بھی طلب کر لی۔