10:21 am
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز کیساتھ سیلفیاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیوں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موبائل فون بند کرا دیئے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کو روسٹرم پر طلب کیا، مگر رش ہونے پر مریم نواز کو بیٹھےرہنے کا کہا اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کا ایشو ہے،
رش نہ لگایا جائے۔ مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈ روم میں مریم نواز سےمشاورت کی اجازت طلب کی جسے عدالت نےمنظور کرلیا اور خبردار کیا کہ غیر متعلقہ افراد وہاں گئے تو ذمے دار وکلاء ہوں گے۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران لوگوں کا شدید رش تھا اور لوگ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے جس پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا اور موبائل فون بند کرادیئے۔ اس موقع پر احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی تھی، اسی طریقے سے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں مجھ سے موبائل فون برآمد ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئی جی جیل نے بھی اس کی تردید کی ہے، جس طرح جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کےبھی پاؤں نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ عدالت نےسماعت کے بعد مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

تازہ ترین خبریں

شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہو گئی ، کرنٹ لگنے سے 3 مزدورجاں بحق

اسمبلیوں سے استعفوں پر اپوزیشن اتحاد میں اتفاق۔۔۔۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

 موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

کلبھوشن کیس۔ پاکستان نے بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار683 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دورن 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

پی ڈی ایم کی تحریک کسی کو ہٹانے کی نہیں، عوام کی مشکلات کم کرنےکی جدوجہد ہے،شاہد خاقان عباسی

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی ، نادرا بازی لے گیا

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال

پاکستان کے اہم شہر میں مسجد میں اندھا دھند فائرنگ ، شہادتوں کی اطلاعات موصول