03:33 pm
اس خاتون نے خاندان کے 6افراد قتل کر دیے

اس خاتون نے خاندان کے 6افراد قتل کر دیے

03:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مال و زر کی ہوس انسان کو کیا سے کیا بنا دیتی ہے کہ اس لالچ میں انسان اندھا ہو جاتااور اسے خونی رشتے بھی دکھائی نہیں دیتے ہیں۔انڈیا کی ریاست کیرالہ کی ایک خاتون نے مال و دولت کے چکر میں ساس سسر سمیت کئی لوگوں کو باری باری زہر دے کر مارڈالا مگر آخر میں خود بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔ امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق جولی شاجو نامی خاتون جو پہلے جولی تھامس کے نام سے جانی جاتی تھی،
نے خاندان کی دولت اور اس پر کنٹرول کے مقصد کے لیے یہ کام کیا۔بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کالیکٹ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے بارے میں یہ انکشاف پولیس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔جولی کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کا تعلق اس کے سسرال سے تھا جن میں شوہر اور ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے سربراہ کے جی سائمن نے بتایا 'ہم نے جولی تھامس، اس کے دوست ایم میتھیو (جس نے پوٹاشیم سائنائیڈ زہرکا انتظام کیا) اور ایک جیولری ورکر پرجو کمار کو گرفتار کیا ہے جس نے زہر فراہم کیا۔یہ گرفتاریاں اس کیس کی ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران کی گئیں۔پولیس کے مطابق خاتون نے 2002 میں اس سلسلے کا آغاز اپنی ساس اناما تھامس سے کیا، جن کو سالن میں زہر ملا کر مارا گیا۔ 2008 میں اسی طرح جولی نے اپنے سسر کو بھی قتل کیا جو سالن اور چاول کھانے کے بعد مرگیا۔پولیس کے مطابق ان دونوں ہلاکتوں پر کسی کو شک نہیں ہوا اور پھر اس کے بعد جولی کے شوہر روئے تھامس کی باری آئی جو چاول اور سالن کھانے کے بعد چل بسا۔اس کی لاش ایک باتھ روم میں دریافت کی گئی جو کہ بند تھا اور دروازہ توڑنا پڑا تھا مگر مقامی پولیس نے اس وقت اسے خودکشی قرار دے دیا۔ اس وقت روئے کے انکل 68 سالہ میتھیو مانڈیال نے پوسٹمارٹم کے لیے زور ڈالا، جس میں زہریلے مواد کو جسمانی نظام میں دریافت کیا گیا، مگر اسے خودکشی کا ذریعہ سمجھا گیا۔مگر پھر 2014 میں میتھیو مانڈیال کو بھی جولی نے کافی میں زہر ملا کر قتل کردیا جس کے بعد اس خاتون نے اپنے سابق شوہر کے کزن اساریا شاجو سے شادی کرلی مگر اس سے پہلے اس کی بیوی سیلی اور 2 سالہ بچے الفائن کو بھی قتل کردیا۔ ان ہلاکتوں پر اساریا کو کچھ عرصے کے لیے حراست میں بھی لیا گیا مگر شواہد نہ ہونے پر رہا کردیا گیا۔جولی کی گرفتاری اب اس کے سابق شوہر کے بھائی روجو تھامس کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے پر ہوئی اور اسے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق انہوں نے تمام قبروں سے نمونے حاصل کیے جس میں سائنائیڈ کی موجودگی ثابت ہوئی، جس کے بعد جولی نے اعتراف کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خاندان کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتی تھی جس کے لیے اس نے سسرال کے چھے افراد قتل کردیے۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی