03:53 pm
وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر جنرل باجوہ کے ہمراہ ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر جنرل باجوہ کے ہمراہ ملاقات

03:53 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوں گے۔ آئرن برادرز کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر، پاک چین دوستی نئی ڈگر پر،
بیجنگ کے صدارتی محل میں چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہا۔ آر می چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وفاقی وزرا نے چینی صدر سے ہاتھ ملایا۔ پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں وزیراعظم نے چینی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ مذاکرات کے دوران کشمیر میں جاری لاک ڈاون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نے چینی صدر کا مسئلہ کشمیر پر حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ مذاکرات میں آرمی چیف، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ، وزیر ریلوے اور دیگر وزرا بھی شریک تھے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چین کی پوزیشن بہت واضح ہے۔ انہوں نے ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے، صدر شی جن پنگ مختصر دورے پر بھارت جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ان سے ملنا ضروری تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا 13 ماہ میں چین کا تیسرا دورہ ہے۔ چینی قیادت کیساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون اور سی پیک کے حوالے سے بات ہوئی، دوطرفہ اقتصادی تعاون کو کیسے آگے لے کر چلنا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بہت سی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، تعلیم کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ مل کر واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گوادر بھی اس سے مستفید ہوگا۔ وزیراعظم انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوں گے جس کی میزبانی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔