06:37 pm
پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اچانک انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اچانک انتقال کر گئے

06:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اچانک انتقال کر گئے ۔۔۔ ناروے میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کے کہنہ مشق رہنماء اور پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکریٹری مرزا محمد ذوالفقار گذشتہ شام دارالحکومت اوسلو کے ایک اسپتال میں 67 سال کی عمر میں دارفانی سے کوچ کرگئے۔ مرحوم سانس کی تکلیف کی وجہ سے پانچ ہفتوں سے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل تھے۔ ابتدائی طور پر وہ ستمبر کے اوائل میں ایک معمولی آپریشن کے لیے اسپتال آئے لیکن اس دوران انہیں سانس کی تکلیف شروع ہوگئی اور گذشتہ روز اس تکلیف کی شدت کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کے غم زدگان میں والدہ، زوجہ،
دوبیٹے، دوبیٹیاں، ایک بھائی اور دیگر عزیز، دوست و احباب شامل ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعے کے روز اوسلو کی مرکزی مسجد جماعت اہل سنت میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مرحوم کی میت ہفتے کے روز پاکستان لے جائی جائے گی جہاں اتوار کے روز مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ڈھوک مغلاں تحصیل گجرخان میں ہوگی۔ اس کے علاوہ بدھ اور جمعرات کو مسجد مونٹسرود اوسلو میں شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی۔ مرزا ذوالفقار جن کا بنیادی طور پر تعلق گجر خان کے گاؤں ڈھوک مغلاں سے تھا، وہ کالج کے زمانے سے ہی پیپلزپارٹی سے وابستہ ہوگئے تھے۔ وہ ستر کی دہائی میں بہتر معاش کی تلاش میں ناروے آگئے تھے، مرحوم کا پاکستان اور ناروے میں وسیع حلقہ احباب تھا اور وہ کمیونٹی میں ایک ملنسار اور ہمدرد انسان کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے۔ مرحوم مرزا ذوالفقار کے ایک دیرینہ ساتھی اور پیپلز پارٹی ناروے کے رہنماء جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مرحوم مرزا ذوالفقار اور وہ پہلی دفعہ ذوالفقار علی بھٹو سے ساٹھ کی دہائی کے آخر میں اس وقت ملے تھے جب پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی گجرخان کے دورے پر آئے اور اس کے بعد دوسری اور بھرپور ملاقات ستر کی دہائی میں اس وقت ہوئی جب شہید بھٹو وزیراعظم بننے کے بعد سویڈن کے دورے پر آئے تھے۔ اس کے علاوہ جب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مئی 2007ء میں اپنی شہادت سے چند ماہ قبل ناروے تشریف لائیں تو مرزا ذوالفقار اور ان کے ساتھیوں نے محترمہ کا شاندار استقبال کیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جب مرزا ذوالفقار اسپتال میں داخل ہوئے تو پیپلز پارٹی کے پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ جو ان دنوں ناروے کے دورے پر تھے، پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیرنواز گلیانہ کے ہمراہ خصوصی طور پر مرحوم کی عیادت کے لیے اسپتال گئے اور ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ مرحوم ناروے اور پاکستان میں اس وقت سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیم اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے بھی صدر تھے۔ ان کا اس تنظیم کو بنانے میں بھی کردار بہت اہم تھا اور اس کے علاوہ انہوں نے انفرادی حیثیت سے بھی اپنی زندگی میں بہت سے مستحق لوگوں کی مدد کی، مرزا ذوالفقار کی وفات سے نارویجن پاکستانیوں کو بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ ان کی وفات کے فوراً بعد اوسلو میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی میں فضا سوگوار ہے اور گذشتہ شام سے ہی لوگ تعزیت کے لیے ان کے خاندان اور دوستوں سے رابطہ میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی