02:21 pm
ملکی معیشت مسلسل پیچھے کی طرف ہی جا رہی ہے، محمد زبیر

ملکی معیشت مسلسل پیچھے کی طرف ہی جا رہی ہے، محمد زبیر

02:21 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرکہتے ہیں کہ وزیراعظم نے سو دن کے کچھ اہداف مقرر کیے تھےلیکن ملکی معیشت روانہ پیچھے کی طرف آرہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہناتھا کہ عمران خان نے 100دن کےلئے کچھ ہدف مقررکیے تھے لیکن ملک معاشی گراوٹ کی جانب جا رہا ہے۔ انھوںنے کہاکہ مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے اور کاروبار ی طبقے کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
محمد زبیرکا کہناتھا کہ بے نظیر کی حکومت کو ایک سال اور نوازشریف کی حکومت کو دو سال کے بعد یہ کہہ کر ختم کردیا گیا تھا کہ آپ کارکردگی نہیں دکھا رہے۔

تازہ ترین خبریں