03:06 pm
قاری محمد زاور بہادر کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید

قاری محمد زاور بہادر کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید

03:06 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے بعد یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ مذہبی طبقے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی ان کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی عالم اسلام کی نمائندگی کو تعریفی نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جے یوآئی (ف ) کے سربراہ فضل الرحمان کو اپنے احتجاج کو مذہبی رنگ دینے میں کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں۔دینی مکتب فکر کی مشہور شخصیات مولانا فضل الرحمان کے مجوزہ دھرنے اور لاک ڈائون کو تنقید کا نشانہ بنا تی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
معروف مذہبی سکالر قاری زاور بہادر نے بھی فضل الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نوازشریف سے مل کر کہتے ہیں کہ میں آپ کی رہائی کےلئے مارچ کررہا ہوں ۔زرداری اوربلاول سے مل کر کہتے ہیں کہ آپ کی جان چھڑانے کےلئے اسلام آباد لاک ڈائون کر رہا ہوں۔اس قسم کی دوغلی پالیسی رکھنےوالا جھوٹا انسان ختم نبوت ﷺ کا پہرے دا ر کیسے ہو سکتاہے۔

تازہ ترین خبریں