08:21 pm
پاکستان کے اہم شہر میں میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے والا زشخص 1سو گیارہ افراد کا قاتل نکلا

پاکستان کے اہم شہر میں میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے والا زشخص 1سو گیارہ افراد کا قاتل نکلا

08:21 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے والا زشخص 1سو گیارہ افراد کا قاتل نکلا ، 5لڑکیوں کو زیادتی کے بعدقتل کرکے کیسے تبلیغ میں چلا گیا اور مذہبی جماعت میں شامل ہوا۔۔۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران میڈیکل کی طالبہ کو کچرا چننے والے افغانی نوجوانوں نے قتل کیا، ایک ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کے والد سے چھینا گیا
موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم افغانی اسٹریٹ کرمنل ہے، جس کا ساتھی قاری بشیر افغانی تاحال فرار ہے، پولیس مفروضہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن اقبال میں موچی موڑ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے طالبہ مصباح کو قتل کردیا تھا۔گرفتار ملزم کے مطابق وہ ایک سال پہلے تک اس علاقے میں کچرا چنتا تھا جس کے بعد ملزم گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے لگا، پانچ ماہ قبل ملزم نے اپنے ساتھیوں فضل، نعمت اور قاری بشیر کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شروع کیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کا یہ گروہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، مبینہ ٹاون، شارع فیصل، بہادرآباد، عزیزبھٹی، سچل سائٹ اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرچکا ہے۔ملزم سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ اس کا گروہ 22 افراد پر مشتمل ہے۔ملزم عبداسلام نے رہائی کے بعد عباسی شہید اسپتال میں نوکری کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 111 قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ملزم 5 لڑکیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر چکا ہے۔ملزم نے مخبری کے شبے میں 57 لوگوں کو قتل کیا۔ملزم 3 بار گرفتار ہو کر پیرول پر رہا ہو چکا ہے۔پولیس سے بچنے کے لیے ملزم مذہبی جماعت میں شامل ہو گیا تھا۔ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنا حلیہ تبدیل کر کے تبلیغ پر چلا گیا تھا۔ ۔ملزم 12 مئی 2007ء کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔ واضح رہے کہ مصباح اطہر ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی، وہ گزشتہ جمعرات کی صبح 7بجکر 5 منٹ پر اپنے والد کیساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کے انتظار میں تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی تھی، جس کے نتیجے میں مصباح شدید زخمی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی