09:18 pm
جے یو آئی ف کا 27 اکتوبر کا اسلام آباد میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ

جے یو آئی ف کا 27 اکتوبر کا اسلام آباد میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ

09:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی ف کا 27 اکتوبر کا اسلام آباد میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو 31 اکتوبر سے قبل کسی صورت وفاقی دارالحکومت میں داخل نہ ہونے کی تلقین کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو پرامن طور پر 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کرنے کی ہدایت کردی۔ تاہم کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 31 اکتوبر سے قبل اسلام آباد میں داخل نہ ہوں۔ جے یو آئی ف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوا جائے گا۔ اس حوالے سے جماعت کے تمام کارکنان کو نئی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان ،علامہ راشد سومرو، مولانا سعید یوسف اور عبداللہ خیلجی شریک تھے۔ اجلاس میں سینیٹر طلحٰہ محمود، ایم این اے آغا محمود شاہ، ایم این اے مفتی عبدالشکور، ڈاکٹر عتیق الرحمن اور پیر مدثر تونسوی بھی شریک تھے۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاء کو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی