09:23 pm
پاکستانیوں کو ملی آج ایسی شاندار خوشخبری کہ ٹویٹر پر #ThankYouDGISPR ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستانیوں کو ملی آج ایسی شاندار خوشخبری کہ ٹویٹر پر #ThankYouDGISPR ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

09:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری ختم ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹویٹر انتظامیہ حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ٹوئٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کریگا، اس متعلق معاہدہ طے پا گیا، چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا
، ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ اس طرح سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ داری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔تاہم دوسری طرف پاکستانی صارفین نے اس معاملہ کا کریڈٹ میجر جنرل آصف غفور کو دیا ہے انہوں نے ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اب بھارت پاکستانیوں کے اکاؤنٹ سسپینڈ نہیں کرسکتا محب وطنوں کی آواز بننے پر میں وینا مَلِک شکریہ ادا کرتی ہوں,شکریہ ڈی جی آئی ایس پی آر۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہر پاکستانی صارف آپکی ٹیم کا حصہ ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹر اور ڈی جی آئی ایس پی آر دونوں کا شکریہ کیا۔ ایک صارف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل آصف غفور کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپکو نظر بد سے بچائے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ نے ہمارا ایشو ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا اسی لیے ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔ ایک صارف نے کہا اس عظیم خبر کے لیے آپکا شکریہ سر۔ ۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔آج سارا دن #ThankYouDGISPR ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔صارفین کا کہنا ہے کہ اب ہم مزید جذبے کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی