10:16 pm
عمران خان کے بھتیجے نے اپنی پارٹی کے وزیر کو بے نقاب کردیا

عمران خان کے بھتیجے نے اپنی پارٹی کے وزیر کو بے نقاب کردیا

10:16 pm

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر فیاض الحسن چوہان کو ایکسپوز کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان میری پارٹی کے وزیر ہیں، میرے لیے بھائیوں جیسے ہیں، انہوں نے میری بہت مدد بھی کی۔لیکن مجھے بے حد افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے پنڈی کے جواری ، ٹھگ ، بدمعاش، اسمگلرز اور بھنگیوں کو پالا ہوا ہے۔ کچھ دن قبل میں خود ان کے ہاتھوں مار کھانے سے بال بال بچا ہوں۔ سات افراد پنڈی کے اسپتال میں پڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے ویڈیو پیغام میں کہا
کہ عدالتوں میں آ کر جو بندہ ان کے خلاف بات کرتا ہے یا ان کے خلاف کیس چلاتا ہے یہ آ کر اِن کا قیمہ بنا دیتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے جو یہ لڑکے پالے ہوئے ہیں یہ سب ضیا ء الحق کی پیداوار ہے۔ عمران خان کے بھتیجے نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے علاوہ اگر ان غنڈوں کے پیچھے کسی اور وزیر کا ہاتھ ہونے کا انکشاف بھی ہوا تو اُن کو بھی منہ توڑ جواب ملے گا۔ ان لوگوں کو پتہ ہونا چاہئیے کہ نہ تو ہمیں گولی کا ڈر ہے ، نہ ہم موت سے ڈرتے ہیں۔ نہ ہم حرام کھاتے ہیں اور نہ کھائیں گے۔نہ میں ان کی پراڈوز میں بیٹھتا ہوں، نہ ان کے پیسوں سے کپڑے لیتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر نہ کاٹنے پر سی پی او راولپنڈی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے سی پی او پنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ایف آئی آر کٹ گئی ہے، اگر ایف آئی آر ابھی تک نہ کٹی ہوتی تو نہ تم اِدھر رہتے نہ ہم اِدھر رہتے۔ میری پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں سے درخواست ہے کہ جو لوگ بھی پارٹی میں ایسے لوگوں کو دیکھیں جو پارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو فوری ان کے خلاف آواز اُٹھائیں پھر چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا آپ کے کام ہی کیوں نہ آیا ہو۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی