06:24 pm
عمران خان کی حکومت سلام کیے جانے کے لائق ہے، غازی ثاقب شکیل جلالی

عمران خان کی حکومت سلام کیے جانے کے لائق ہے، غازی ثاقب شکیل جلالی

06:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ غازی ثاقب شکیل جلالی کہتے ہیں کہ ہمارے مولوی امریکہ اور یورپ جا کر بھی مسلمانوں ہی سے خطاب کرتے ہیں اور ان کے سامنے درس و تبلیغ کرتے ہیں ۔کبھی انھوںنے یہودیوں اور عیسائیوں کے سامنے دین اسلام یا رسول اللہﷺ کی بات نہیں کی۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان سلام کیے جانے کے لائق ہیں کہ انھوںنے یہودیوں کے سامنے کلمہ حق بیان کیا سب کو الزام دیے بغیر کہا
کہ مغرب کے لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے لیے ہمارے نبی کریم ﷺ کی ناموس کے جذبات کیا ہیں ۔ اس عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی قومی اسمبلی میں ناموس رسالت کےلئے قرارداد پیش کی۔ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکے چھپنے پر 17ملکوں سے رابطے کیے اور انھیں اس مذموم واقعے پر عالم اسلام کے جذبات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبریں