11:43 pm
 جمعیت علمائے اسلام نے دھرنے میں شریک ہونے کیلئے عمر کی حد کا تعین کر دیا

جمعیت علمائے اسلام نے دھرنے میں شریک ہونے کیلئے عمر کی حد کا تعین کر دیا

11:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہمارے دھرنے میں 18سال سے کم عمر کے افراد شریک نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف نے دھرنے کے شرکاء کے لییے عمر کی حد کا تعین کر لیا ہے۔اس حوالے سے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وہ افراد جن کی عمر 18 سال سے کم ہے وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سب نے دیکھے کہ اس میں کیا ہوتا تھا۔
عمران خان کے دھرنوں کو لوگوں نے دیکھا،اس میں شیر خوار بچے بھی شریک ہوتے تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان چھوٹا منہ بڑی بات ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بےشک 27اکتوبر کر گھر سے نہ نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی چوک پر دو روز پہلے ریلی نکلی گئی، کیا دفعہ 144 ہمارے لیے ہے۔ اس سے قبل خواتین پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے آزادی مارچ اور اسلام آباد دھرنے میں خواتین کی شرکت پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ البتہ پارٹی کی جانب سے اس فیصلے کے پیچھے کہ وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت مولانا فضل الرحمان نے دھرنے میں خواتین کی موجودگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ یہی نہیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کا مُجروں سے بھی موازنہ کیا تھا۔ مبصرین کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اس فیصلے کے پیچھے یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ کسی کی تنقید کا نشانہ بننا نہیں چاہتے۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری