12:02 pm
وعدے پورے کیوں نہیں کیے،عوام نے میئر کو گاڑی کے پیچھے باندھ کر شہر بھر میں گھسیٹ ڈالا

وعدے پورے کیوں نہیں کیے،عوام نے میئر کو گاڑی کے پیچھے باندھ کر شہر بھر میں گھسیٹ ڈالا

12:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی کا دور ہے اور دنیا بھر میں تبدیلی آ رہی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاستدانوں کے عوام کے ساتھ نوک جھونک کے واقعات اکثر جنم لیتے رہتے ہیں۔تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے یہ واقعات تواتر سے ہونے لگے ہیں۔کبھی عوام وعدے پورے نہ کرنے پر سیاستدان کو منہ کالا کر کے گھماتے ہیں،کبھی ان پر انڈے اور جوتے برساتے ہیں تو کبھی ان کے منہ پر سیاہی مل دیتے ہیں۔ تاہم اب ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
کہ شہرکے میئر کو وعدے پورے نہ کرنے پر گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا گیا ہے۔یہ واقعہ روس کی ریاست میکسیکو میں پیش آیا ہے۔میکسیکو کے جنوبی علاقے کے میئر کو وعدوں کے مطابق کام نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے دفتر سے زبردستی باہر نکالا اور گاڑی میں باندھ کر شہر میں گھمایا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریاست چیپاس کے قصبے سینتا ریتا میں میئر جارج لوئس ہرنانڈیز کو دفتر سے نکال کر شہر میں گھمانے پر 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ میئر جارج لوئس کو بظاہر کوئی زخم نہیں آئے تاہم انہیں بری طرح گھسیٹا گیا۔میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے میئر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے مطابق سڑکیں بنانے اور دیگر کام کرنے میں ناکامی پر پیش آیا۔حکام نے میئر پر حملے کے بعد ریاست میں سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔میکسیکو میں منشیات فروش میئرز اور مقامی سیاست دانوں کو ان کے مطالبات پورے نہ کرنے پر اکثر نشانہ بناتے ہیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات عام نہیں۔ میئر جارج لوئس کا کہنا تھا کہ وہ اغوا اور قتل کی کوشش پر مقدمہ دائر کروائیں گے۔رپورٹ کے مطابق لوگوں نے میئر کو گھسیٹ کر عمارت سے باہر نکالا اور گاڑی کے پیچھے لگنے پر مجبور کیا۔اس کے بعد رسی سے گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھمایا گیاہے۔پولیس نے مداخلت کر کے میئر کو شہریوں سے چھڑایا اور انہیں لوگوں سے بچایا، تاہم اس دوران تصادم سے کئی افراد زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ 4 ماہ قبل بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب لوگوں کا گروہ میئر کو دفتر میں تلاش کے باوجود نہ ملنے پروہاں کچرا پھینک گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میئر جارج لوئس کو انتخاب کے دوران حریف امیدوار کے حامیوں سے تصادم پر گرفتار کیاگیا تھا لیکن ان کے خلاف ناکافی ثبوت کے باعث انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری