03:38 pm
زمین پر ایک ایٹمی سرد موسم (Nuclear winter) چھا جائے گا، قرآن کریم میں ایسی صورتحال کا ذکراللہ پا ک نے کیسے بیان کیا

زمین پر ایک ایٹمی سرد موسم (Nuclear winter) چھا جائے گا، قرآن کریم میں ایسی صورتحال کا ذکراللہ پا ک نے کیسے بیان کیا

03:38 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اس وقت ایٹمی طاقت ہے۔ پاکستان کے پاس موجود ایٹمی قوت کی وجہ سے ہی آج تک کوئی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہیں کر سکا۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی اوریا مقبول جان نے اپنے حالیہ کالم میں کہا کہ جس دن سے عمران خان اقوام متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے آخری فقرہ یہ کہہ کر واپس پلٹا ہے کہ “یاد رکھو دو ایٹمی قوتیں جب ٹکراتی ہیں تو اثرات دور تک جا پہنچتے ہیں”، اس دن سے صرف میڈیا ہی نہیں بلکہ سنجیدہ حلقوں کے ترجمان سائنسی رسالے بھی اس قیامت خیز دن کا منظر پیش کر رہے ہیں، جس دن اگر کسی اچانک تیزوتند حادثے کے نتیجے میں پاک بھارت جنگ میں ایٹم بم استعمال ہوگیا
تو پھر دنیا پر کیا بیتے گی۔انسانوں کی اموات کا تذکرہ تو اب بے معنی سا ہو کر رہ گیا ہے، کہ مرنے والے تو پاکستان اور بھارت کے شہروں سے تعلق رکھتے ہوں گے۔اصل خطرہ یہ ہے کہ اگر ان دونوں ملکوں نے اپنے ایٹمی ہتھیار استعمال کر لیے تو اسکے بعد باقی ماندہ اور بظاہر “پرامن” اور ظلم پر بدترین خاموشی اختیار کرنے والی دنیا پر کیا بیتے گی۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ او بی ٹون (OB Toon) کی مشہور تحقیق کے مطابق اگر دونوں ممالک اپنے پاس موجود تین سو ایٹم بموں میں سے صرف پچاس بم جو K.T 15 طاقت کے ہوں، ایک دوسرے کے شہروں پر چلا دیں تو چشم زدن میں ڈھائی کروڑ لوگ مر جائیں گے اور پانچ کروڑ ایسے زخمی اور بیمار ہوں گے کہ ازیت ناک موت کا انتظار کریں گے۔ اس وقت پوری دنیا کے ایٹمی قوت رکھنے والے ملکوں کے پاس 13,900 ایٹم بم ہیں جن میں سے پاکستان کے پاس 140 اور بھارت کے پاس 150 بم ہیں۔ جبکہ پاکستان نے چھوٹے سائز کے شاطرانہ (Tactical) بم بھی بنا لئے ہیں جو چوبیس ہیں۔ ماہرین کے نزدیک 2025ء تک دونوں ملکوں کے ایٹمی ذخیرے میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق دونوں کے پاس کل ملا کر پانچ سو ایٹم بم ہوں گے۔ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ دنیا نے اگر اس جنگ کو نہ روکا اور یہ ایک دن ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوگئی، اور یاد رہے کہ یہ ایٹمی جنگ صرف ایک دن ہی چلے گی کیونکہ اس ایک دن سے زیادہ کوئی ایک دوسرے کو مہلت ہی نہیں دے گا۔ ان ایٹمی ہتھیاروں کے چلنے کے بعد فضا میں ایک پگھلا دینے والی گرمی پیدا ہوگی جس سے وہاں پر موجود ہر چیز آگ پکڑ لے گی۔ اس آگ کو وہاں موجود ہوا ایک گرم آندھی میں بدل دے گی اور یوں محسوس ہوگا جیسے ایک آگ کا طوفان ہوتا ہے۔ زمین کے ساتھ ساتھ یہ آگ کا طوفان بڑھیاور پھیلے گا اور اس سے فضا میں بہت بڑی تعداد میں دھواں داخل ہو جائے گا۔ یہ دھواں کوئی عام دھواں نہیں ہوگا بلکہ یہ اپنے اندر انتہائی زہریلی “سیاہ کاربن” لیے ہوگا۔ یہ وہ گیس ہے جو عموما ڈیزل انجن کے مخرج سے برآمد ہوتی ہے۔ یہ زہریلا مواد زمین سے ٹکرانے والے کرّہ اول (Troposhere) سے اس کے بالائی کرّوں (Spehers) میں داخل ہوگا جنہیں Stratosphere کہا جاتا ہے اور پھر چند ہفتوں کے اندر اندر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹون کی تحقیق کے مطابق اگر امریکہ، روس، چین، فرانس، برطانیہ اور اسرائیل کے پاس موجود آدھے ایٹم بم بھی چل گئے تو زمین پر ایک ایٹمی سرد موسم (Nuclear winter) چھا جائے گا۔ ایک دھواں جو زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔اسکے بعد وہ اذیت ناک رات شروع ہو جائے گی۔ ایسی ہی اذیت ناک رات کا ذکر رسول اکرمؐ نے کیا ہے جو قیامت سے پہلے چھا ئے گی۔ اللہ جب قرآن پاک میں اس دھویں کے ذکر کرتا ہے تو اسکے بعد فرماتا ہے ” یہ لوگ کہیں گے اے پروردگار ہم سے یہ عذاب دور کر دیجئے ہم ضرور ایمان لے آئیں گے۔ ان کو نصیحت کہاں ہوتی ہے (الدخان 12,13)

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا