05:03 pm
نواز شریف نے جیل سے ایک خط کے ذریعے مولانا کو پیغام بھجوایا، اس خط میں کیا تحریر تھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ نوازشریف نے جیل سے ایک خط کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ ان کی پارٹی اور کارکن دھرنے میں شریک ہوں گے۔ حامد میر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہبازشریف دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں، ن لیگ کے رہنما بند کمرے میں مولانا فضل الرحمان کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ دھرنا نہ کریں لیکن باہر آ کر بیان بدل جاتا ہے۔
دھرنے کے معاملے پر نوازشریف کی پوزیشن بہت واضع ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی تذبذب کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی میں بھی یہی پوزیشن ہے۔ آصف زرداری نے مولانا کی حمایت کی ہے جبکہ ان کے پارٹی رہنما ابھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سب کچھ لکھ کر رکھا ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں کیا کرنا ہے اور بعد کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ وہ دھرنا لازمی دیں لیکن سیاسی جماعتوں کو پتہ نہیں کیوں سمجھ نہیں آ رہی۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی مذاکرات شروع کرے۔ ان کے ساتھ ایک سیاسی ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے ، ان کو بھی فیس سیونگ کی ضرورت ہے۔انہیں کہا جائے کہ آپ آجائیں ، آپ اسلام آباد میں جلسہ کریں اور اس کے بعد آپ پشاور جائیں وہاں جلسہ کریں لیکن دھرنا نہ دیں ۔ حامد میر نے کہا کہ اگر حکومت نے مس ہینڈلنگ کی اور مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا یا کریک ڈاؤن شروع کر دیا تو مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئے بغیر ہی اپنی جنگ جیت جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی حکومت کے جس قدر بوکھلائے ہوئے بیانات آ رہے ہیں ، خصوصی طور پر خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں اس سے ان کی پارٹی اور حکومت کمزور جبکہ مولانا فضل الرحمان مضبوط ہو جائیں گے۔ حکومت کو چاہئیے کہ مولانا کو بھی فیس سیونگ دے اور اپنی بھی فیس سیونگ کرے۔ حامد میر نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

احتساب عدالت : شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

سینیٹ الیکشن میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے 2 اراکین کو نوٹسز جاری

سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونیوالوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

پارٹی سے غداری۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ارکان سے خلاف بڑ ایکشن لےلیا

10یا15نہیں بلکہ کتنے حکومتی ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا۔۔؟ دعوے نے ہوش اڑ ادیئے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں  نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

سینیٹ الیکشن کے کچھ گھنٹے بعد ہی کپتان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا ، نئے انتخابات کی تیاریاں 

زرداری کا نوازشریف اور مولاناسے رابطہ۔۔۔ آخروہ گھڑی آہی گئی جس کا سب کو انتظارتھا ،وزیر اعظم بارے بڑی خبرآگئی

زرداری کا نوازشریف اور مولاناسے رابطہ۔۔۔ آخروہ گھڑی آہی گئی جس کا سب کو انتظارتھا ،وزیر اعظم بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

سابق آئی ایس آئی چیف کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑاحکم دے دیا