05:16 pm
مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ کون سپانسر کر رہا ہے

مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ کون سپانسر کر رہا ہے

05:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اس وقت جیلوں میں اپنے اپنے حصے کی سزائیں کاٹ رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے وزیراعظم عمران خان بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ کسی کو این آر او ، ڈھیل یا ڈیل نہیں دی جائے گی۔ جس کے بعد سے سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار ہیں۔ تاہم اب مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اوپر کیسز ختم کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو سپانسر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے خلاف کرپشن کیسز ختم کروانے اور نیب اورحکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کو سپانسر کرنے کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ایجنسی نے وزیر اعظم اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ایک رپورٹ بھجوائی جس میں مزید انکشافات سامنے آئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مبینہ طو ر پر لندن سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے خطیر رقم بھجوائی گئی ہے تاکہ مظاہرین کو خوراک ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں میں کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی آزادی مارچ اور دھرنے کے لئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کو رقم کے علاوہ افرادی قوت بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لیگی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مبینہ طو ر پر مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ کے سربراہ علامہ فاروق سعیدی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان کو دھرنے کے لیے لوگوں کو تیار کرنے کے لیے خطیر رقم دینے کی بات سامنے آئی تھی۔ اس حوالے سے علامہ فاروق سعیدی نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے مل کر نواز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کی رہائی کے لئے احتجاج اور اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔ جبکہ کیپٹن (ر) صفدر نے مولانا کے آزادی مارچ اور دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ لوگ غزوہ ہند کے لیے تیار ہو جائیں۔

تازہ ترین خبریں

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا