05:19 pm
افغان سفیر نے پاکستانی علاقے کو اپنا علا قہ کہہ کر اس میں افغانی جھنڈا لہرادیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں افغانستان کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے پشاور میں موجود افغان مارکیٹ کو افغانستان کی ملکیت قرار دے کر افغان پرچم لہرا دیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعال پشاور کی افغان مارکیٹ میں افغانستان کا پرچم نصب کر رہے ہیں۔ اس وقت بھی یہ پرچم پاکستان کی سرزمین پر نصب ہے جو کہ آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
شہریوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر افغان سفیر کیسے افغانستان کا پرچم لہرا سکتا ہے۔ قانون کے مطابق کسی اور ملک کا پرچم صرف سفارت خانے پہ لہرایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ کسی عمارت پر کسی دوسرے ملک کا پرچم نہیں لہرایا جا سکتا۔دوسری جانب افغانستان کی طرف سے طورخم بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال دی گئی ہیں،وزیراعظم عمران خان کے افتتاح کے باوجود افغان بارڈر 24 گھنٹے آپریشنل نہیں کیا جا سکا ہے، افغان گمرک(کسٹم) نے 24 گھنٹے بارڈر کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان گمرک کے مطابق سہولیات اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے بارڈر کھلا نہیں رکھ سکتے،معمول کے مطابق طورخم بارڈر صبح نو بجے کھولے گا اور شام سات بجے بند ہوگا۔کسٹم کلیئرنس ایجنٹس طورخم ذرائع کے مطابق کلیئرنس اور گیٹ پاس کے باوجود روزانہ تین سو گاڑیاں سرحد پار نہیں کرسکتے، افغان الیکشن نتائج نہ آنے تک گاڑیوں کی آمد رفت مزید کم ہوسکتی ہے۔ طور خم ذرائع نے بتایا کہ تجارت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل خود وزیراعظم عمران خان نے افغان بارڈر کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن تاحال بارڈر کو 24گھنٹے آپریشن نہیں کیا جاسکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

آسٹریلوی ہائی کمشنراہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے کس  اہم ترین مقام پرجاپہنچے،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

وزیراعظم نے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا،خبر پڑھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

27فروری کو ہی سکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی،،17بھارتی  گرفتار،کہاں سے پکڑے گئے؟آج کی بڑی خبر

حمزہ شہباز رہا ،مریم نوازکا استقبال ،کارکنوں کے بھنگڑے