12:36 pm
دنیا کا کوئی سربراہ بیرون ملک جا کر یہ نہیں کہتا ہمارا ملک کرپٹ ہے

دنیا کا کوئی سربراہ بیرون ملک جا کر یہ نہیں کہتا ہمارا ملک کرپٹ ہے

12:36 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی سربراہ بیرون ملک جا کر یہ نہیں کہتا ہمارا ملک کرپٹ ہے۔پاکستان مسلم لیگ )ن( کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا لیگی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم بیرون ملک جا کر پاکستان کہ بدنامی سے باز نہیں آ رہے، اجلاس میں اس کی مذمت کی گئی کرپشن کی رینکنگ میں پاکستان مزید نیچے چلا گیا ہے۔
پاکستان سے مزید کرپٹ ممالک کے سربراہان بیرون ممالک میں جا کر اپنے ملک کی بدنامی نہی کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیمار ذہنیت کے مالک ہیں جو سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔ یہ واحد وزیراعظم ہیں جو کرپشن کی داستانیں سنا کر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کیس میں سیف سٹی اٹھارٹی کی فوٹیج سے حکومت کا جھوٹ ثابت ہو گیا۔ مشرف دور میں بھی منشیات کے کیسز نہیں بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ کسی لیگی رہنما کیخلاف کیس میں حکومت ریفرنس دائر نہیں کر سکی۔ ن لیگ عمران خان کے سیاسی حسد کا نشانہ بن رہی ہے لیکن ہم اس سے کمزور نہیں ہو رہے۔احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ تازہ سروے کے مطابق 80 فیصد آبادی ملکی حالات سےمطمئن نہیں۔ حکومتی وزرا اشتعال انگیز بیانات دینے کی بجائے عمران خان کے اپنے دھرنوں بارے بیانات کے کلپس دیکھیں تاکہ ان کی تربیت ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ہونے پر پارٹی نے اپنی سفارشات تیار کی ہیں۔ شہباز شریف پارٹی کی سفارشات نواز شریف تک پہنچائیں گے جو حتمی فیصلہ کرینگے۔ اس کے بعد میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار