06:29 pm
خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتانے والا پاکستان کے با اثر خاندان کا فرد گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتانے والا پاکستان کے با اثر خاندان کا فرد گرفتار ، خاتون کے ساتھ کس طرح 6سال تک زیادتی کرتا رہا ، ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری پر کیا دھونس جماتا رہا۔۔۔ کراچی میں ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران خاتون کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل میں شکایت درج کرائی کہ علی نامی ایک شخص اُسے 6 سال سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ چند روز قبل اس کے بال بھی کاٹ دیئے گئے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ ملزم علی اسے ہراساں کرتا تھا، اور اس کی کئی نازیبا ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں۔
اگر وہ اس کے ساتھ غلط حرکات کے لیے تیار نہ ہوتی تو وہ اسے الیکٹرک شاک دے کر اذیت کا نشانہ بناتا تھا۔ آخرکار اس نے کئی سالوں کے جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کے بعد اس کے خلاف شکایت درج کروانے کا سوچ لیا۔خاتون نے اپنے کٹے ہوئے بال اور بھنوئیں بھی دکھائیں کہ ملزم کس طرح اسے تشدد کا نشانہ بنا کر اس سے زیادتی کرتا تھا۔ جس کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جب ٹیم اُسے گرفتار کرنے گئی تو ملزم کی جانب سے گرفتاری میں مزاحمت کی گئی۔ ملزم نے ٹیم کے سامنے خود کو ایک حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا اور گرفتاری کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ تاہم ایف آئی اے اہلکاروں نے کسی دباؤ میں آئے بغیر اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق ایک بااثر خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ اہلکاروں کی جانب سے ملزم کے پاس موجود موبائل قبضے میں لیے جانے کے بعد جب اسے چیک کیاگیا تو اس میں اور بھی کئی خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز مِلیں۔

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان