04:55 pm
نوازشریف حکومت کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو ختم نبوت کانفرنس سے روکے جانے کا انکشاف

نوازشریف حکومت کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو ختم نبوت کانفرنس سے روکے جانے کا انکشاف

04:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمعیت طلبا پاکستان کے سربراہ قاری محمد زاور بہادرکہتے ہیں کہ نوازشریف دور میں تحفظ ختم نبوت ﷺکانفرنس تھی۔جس میں مجھے بھی شرکت کرنا تھی۔حکومت نے ہوٹل والوں کو کانفرنس کی اجازت نہیں دی اور تمام دن لوگ باہر کھڑے رہے۔اگرچہ مولانا فضل الرحمان نے آکر یہ کہہ کر ہوٹل کھلوایا
کہ ان لوگوں نے پہلے اجازت لے رکھی ہے۔لیکن وہ حکومت سے ناراض نہیں ہوئے اور کانفرنس میں بھی خاموش ہو کر بیٹھے رہے۔ ظفر الحق نے ہمیں کہا کہ مولانا ہماری مجبوری ہے کہ جب ہم آئی ایم ایف سے قرضے لیتے ہیں تو ان کی پہلی شرط ہی یہی ہوتی ہے کہ 295سی ختم کرو۔