11:07 pm
آرمی چیف کی دھرنا رکوانے کی کوشش، فضل الرحمن نے کیا جواب دیا

آرمی چیف کی دھرنا رکوانے کی کوشش، فضل الرحمن نے کیا جواب دیا

11:07 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان یہ دھرنا نہ کریں، آرمی چیف نے دھرنا رکوانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں مان رہے، ماضی کی تحریکوں سے جے یوآئی(ف) کی تحریک کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،یہ تحریک نہ تو1977ء کی تحریک ہے ،اورنہ ہی یہ تحریک 2014ء کی عمران خان کی تحریک ہے جس کے پیچھے جنرل راحیل شریف اورتھے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی تحریکوں کا موازنہ موجودہ حالات میں اس تحریک سے نہیں کیا جاسکتا، یہ تحریک نہ تو1977ء کی تحریک ہے
،جس میں پی این اے کے پیچھے امریکن سی آئی اے تھی،نہ یہ تحریک 2014ء کی عمران خان کی تحریک ہے جس کے پیچھے جنرل راحیل شریف اور دوسرے لوگ تھے۔لیکن مولانا فضل الرحمان کی تحریک بالکل مختلف ہے جس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں پریشانی کا شکار ہیں۔حامد میر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان یہ دھرنا نہ کریں،آرمی چیف نے دھرنا رکوانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں مان رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو لائٹ لیتی رہی ہے ، شیخ رشید اور دوسرے وزراء بڑے یقین کے ساتھ کہتے رہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے اسلام آباد نہیں آئیں گے۔لیکن مولانا نے 27اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ فضل الرحمان آزادی مارچ کے دولہا ہیں اور ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنما نواز شریف کی قیادت میں متفق ہیں، نواز شریف اور مریم نواز پر عزم ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنی ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت پر تین دفعہ قبول ہے کہہ چکی ہے، دھرنے کے قائد مولانا فضل الرحمان اور ہم سب مقتدی ہوں گے، آزادی مارچ کے دلہا مولانا فضل الرحمان اور جو گھر جائے گی وہ دلہن ہوگی، نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں ضرور شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد ہلاک

میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ۔۔ پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل۔۔

چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ۔۔ پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل۔۔

شہباز شریف کے لیے 25سال قید ۔۔۔وفاقی وزیراطلاعات  فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

شہباز شریف کے لیے 25سال قید ۔۔۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

انہوں نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا ۔۔ عمران خان کی کراچی آمد پر ویڈیو جاری کردی گئی

انہوں نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا ۔۔ عمران خان کی کراچی آمد پر ویڈیو جاری کردی گئی

سرکاری افسران اور ملازمین کے گھروں کے کرایے بڑھ گئے کس گریڈ کے ملازم کو کتنے پیسے ملیں گے، بڑی خوشخبری

سرکاری افسران اور ملازمین کے گھروں کے کرایے بڑھ گئے کس گریڈ کے ملازم کو کتنے پیسے ملیں گے، بڑی خوشخبری

کورونا ویکسین لگوائیں اور 17ہزار روپے حاصل کریں ، حکومت نے زبردست آفر کر دیمگر ایک شرط ہے

کورونا ویکسین لگوائیں اور 17ہزار روپے حاصل کریں ، حکومت نے زبردست آفر کر دیمگر ایک شرط ہے

پاکستان آٹے، گھی، چینی سمیت کتنی اشیاء پرسبسڈی ختم کرے ،آئی ایم نے مطالبہ کردیا،پاکستانی عوام کے لیے بری خبر

پاکستان آٹے، گھی، چینی سمیت کتنی اشیاء پرسبسڈی ختم کرے ،آئی ایم نے مطالبہ کردیا،پاکستانی عوام کے لیے بری خبر

 مریم صفدر چلتی پھرتی جھوٹ کی ڈیفینیشن ہیں۔شہباز گِل

مریم صفدر چلتی پھرتی جھوٹ کی ڈیفینیشن ہیں۔شہباز گِل

ائی ایم ایف نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں ، چاول ، گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرلیا

ائی ایم ایف نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں ، چاول ، گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرلیا

2018میں پاکستان کا قرضہ 96ارب ڈالر تھا صرف تین سالوں میں یہ قرضہ کتنے ارب ڈالر ہو گیا ہے

2018میں پاکستان کا قرضہ 96ارب ڈالر تھا صرف تین سالوں میں یہ قرضہ کتنے ارب ڈالر ہو گیا ہے

برطانوی عدالت نے جو فیصلہ کیا وہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نہیںلیا گیا

برطانوی عدالت نے جو فیصلہ کیا وہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نہیںلیا گیا